ابنا: ذرائع کے مطابق کرنل معمر قذافی کے حامی فوجیوں نے دارالحکومت طرابلس کے قریب واقع شہر زاویہ پر قبضے کی کوشش کے دوران شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے لیکن مظاہرین نے قذافی کے شرپسندوں کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔ عینی شاہدین کی مطابق لڑائی میں کم سے کم تیس افراد جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی بیٹی بھی بقول ان کے کرائے کے فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی کے شرپسند لوگ گھر سے باہر نظر آنے والے ہر شخص کو نشانہ بنا رہے تھے۔ حکومت کے مخالفین نے تیل کی ترسیل کے لیے اہم لیبیائی شہر راس لانوف پربھی قبضہ کرلیا ہے۔مخالفین آٹھ برطانوی کمانڈوز کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110